بذرگ علیحدگی پسند راہنما اور حریت کانفرنس (گ) کے چیئرمین سید علی گیلانی
نے کہا ہے کہ پاکستان برصغیر کے مسلمانوں کے لیے ایک انعام ہے، جو سخت
جدوجہد اور اتحادواتفاق کے مظاہرے کے بعد انہیں اللہ تبارک وتعالیٰ کی طرف
سے عطا کیا گیا ہے۔انہوں نے اس کا اظہار یوم پاکستان کے موقعے پر پاکستانی حکومت، افواج اور
عوام کو دل کی عمیق
گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے الزام لگاتے ہوئے کہا آج جب بھارت میں ہندوتوا کا سانپ بڑی
تیزی کے ساتھ پھن پھیلارہا ہے اور سنگھ پریوار بالی سے بامیان
تک ہندوراشٹر بنانے کے خواب دیکھ رہا ہے، پاکستان کی اہمیت اور ضرورت
مسلمانوں کے لیے دوبالا اور دوگنی ہوگئی ہے اور اس ملک کی سالمیت کے لیے
دُعا کرنا ان کے ایمان کا حصہ بن گیا ہے۔